ایک جملہ
جو اب معروف نعرہ بن چکا ہے کہ ''چائلڈ
لیبر جرم ہے'' سماجی تنظیموں کا یہ من بھاتا جملہ مجھے بہت عجیب لگتاہے۔ اس جملے
کے تخلیق کاروں کا پیغام اور مقصددونوں واضح ہے انکے اخلاص پر شک نہیں کیا جا سکتا مگر اس جملے ک خوش نمائی تلے بےبسی اور لاچاری
کی کئی کہانیاں پنہاں ہیں جن کو نظر انداز کرنا ایک خوفناک غلطی ہوگی
جس کا
انجام معاشرے کی یقینی تباہی ہے۔کوئی با شعور انسان چائلڈ لیبر کا حامی نہیں...
اتوار، 13 ستمبر، 2015
جمعرات، 14 مئی، 2015
محسن نقوی۔۔
نقش کہن
4:25 PM
0
comments


لوح قرطاس نہ پھر دست قلم کار جُدا
ہر کہانی کے مگر ہوتے ہیں کردار جُدا ۔۔
دل بدل جائیں تو رستے بھی بدل جاتے ہیں
در جدا ہوں تو اٹھا لیتے ہیں دیوار جُدا ۔۔
سازیشیں لاکھ کریں دشمن لیکن
کر پائے گا کبھی مجھ سے میرا یار جُدا ۔۔
اشک آنکھوں میں لئے ڈھونڈ رہے ہیں ہم کو
میرے غم خوار الگ، تیرے طلب گار جُدا ۔۔
وادی ء عشق میں ہے کیا خوب تماشا محسن۔
لذت ہجر جدا، وسل کے آزار جُدا ۔۔۔
...
منگل، 12 مئی، 2015
''کولمبس'' انسانی تاریخ کاایک سیاہ باب
نقش کہن
3:05 PM
0
comments


تحریر: سید عاصم علی شاہ
عام طور پر لوگ کرسٹوفر کولمبس کو ایک سیاح کے طور پر جانتے
ہیں۔ ہم نے بھی ساتویں یا آٹھویں کی معاشرتی علوم میں کولمبس کے بارے میں یہی پڑھاتھا۔ انکا مشہور کارنامہ امریکہ کی دریافت
ہے اور یہی انکی اصل وجہ شہرت ہے ۔ بعد میں بھی ہمیشہ اخبارات اور رسائل میں
کولمبس کی تعریف ہی پڑھی۔ کچھ عرصہ
قبلموصوف کے بارے میں کچھ ایسےچشم کشا انکشافات پڑھنے کو ملے جس سے سخت حیرانی ہوئی، پھر اسکی تحقیق...
جمعرات، 7 مئی، 2015
کچھ یادگار لمحات کا ذکر۔۔
نقش کہن
1:09 PM
0
comments


کچھ یادگار لمحات کا ذکر۔۔
ہوم ڈیپارٹمنٹ معہ
عملہ سالانہ چھٹیوں پر سسرال نگر میں ہےباالفاظ دیگر میرے میکے میں۔۔
چند دنوں کے یہ کئی ہزار پرسکون لمحات کسی یادگار سے کم نہیں (اگر نصیب
دشمناں یہ پوسٹ یا اسکے مندرجات مذکورہ بالا محکمہ جاتی سربراہ تک نہ پہنچے تو) ۔۔
کسل مندی اور
تھکاوٹ کے سالوں پرانے اثرات دھل گئے۔ کئی لاحق بیماریاں تو جڑ سے ہی ختم ہو گئیں
۔۔
مہینوں سے زیر
التوا نیندوں کی قضا ادا کی، بھولی بسری کروٹوں کے نئے نئے زاوئیے دریافت کیے۔۔
زیر مطالعہ...
اتوار، 3 مئی، 2015
بخشو'' کے تخلیق کاروں سے چند گزارشات۔۔
نقش کہن
1:10 PM
0
comments


تحریر: سید عاصم علی شاہ
وسعت اللہ خان معروف کالم نگار اور قلم کار ہیں ہم جیسے
''قلم مار'' انکے آگے کیا بیجتے ہیں۔ خان صاحب کالم پہلی بارروزنامہ ایکسپریس میں پڑھا جو انکا بھی
ایکسپریس میں پہلا کالم تھا۔ مگر
چند کالم پڑھ کر محسوس ہوا کہ ان کے کالم''ا سپانسرڈ ''سے لگتے ہیں پھر بی۔بی۔سی جیسے
ادارے سے انکی وابستگی ہمارے اس شک
مزید پختہ کرتی ہے۔ یہ وہی ادارہ ہے جس
نے 1965 ء کی جنگ میں لاہور پر ہندوستان کے قبضے کی خبر نشر کر کے پاکستانی
عوام اور...
جمعہ، 1 مئی، 2015
عالمی یوم مزدور
نقش کہن
6:08 PM
0
comments


آج ساری دنیا میں سرکاری سطح پر مزدوروں کا عالمی دن منایا گیا، این-جی-اوز اور دیگر سماجی
تنظیموں نے تقاریب اور ریلیوں کا انعقاد کیا۔ ٹی-وی چینلز
اور اخبارات نے
خصوصی ایڈیشن شائع کیے۔ اور مزدور آج بھی حسب معمول مزدوری
کی تلاش میں سرگرداں رہے۔۔۔
http://naqshefaryadi.blogspot.com
https://www.facebook.com/naqshefaryad...
جمعرات، 30 اپریل، 2015
پکڑے جاتے ہیں''بلاگرز '' کے لکھے پہ ناحق
نقش کہن
1:08 PM
0
comments


چندروز قبل ایک ''بلاگستانی''بزرگ کو خواب میں دکھایا گیا کہ جو لوگ خود بلاگ
لکھتے ہیں مگر دوسروں کے لکھے گئے بلاگ نہیں پڑھتے تو روز قیامت نظر انداز کیے گئے تمام بلاگ لوہے
کی بھاری تختیوں پہ لکھ کر انکے گلے میں ڈالے جائیں گے۔پھر وہ اونچی آواز میں
لوگوں کو سناتے پھریں گے جسکا انہیں اس وقت کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
عزیزان من میں نہیں چاہتا کہ آپ سب میرے وجہ سے اس کیفیت سے
گزریں۔لٰہذا آپ سب لوگ آج ہی نہ صرف میرے تمام بلاگز لفظ بہ لفظ غور سے پڑھیں ،
کمنٹس کریں بلکہ بلاگ کے ممبر بنیں۔اگر
دوسروں...