ایک جملہ
جو اب معروف نعرہ بن چکا ہے کہ ''چائلڈ
لیبر جرم ہے'' سماجی تنظیموں کا یہ من بھاتا جملہ مجھے بہت عجیب لگتاہے۔ اس جملے
کے تخلیق کاروں کا پیغام اور مقصددونوں واضح ہے انکے اخلاص پر شک نہیں کیا جا سکتا مگر اس جملے ک خوش نمائی تلے بےبسی اور لاچاری
کی کئی کہانیاں پنہاں ہیں جن کو نظر انداز کرنا ایک خوفناک غلطی ہوگی
جس کا
انجام معاشرے کی یقینی تباہی ہے۔کوئی با شعور انسان چائلڈ لیبر کا حامی نہیں...