آج پاکستان
اپنی تاریخ کے سخت ترین دور سے گزر رہا ہے۔ ایک طرف دہشت گردی کا عفریت منہ
کھولے کھڑا ہے۔ دوسری طرف بےروزگاری، غربت،کرپشن ،اختیارات کا غلط استعمال،بد
انتظامی اور فرقہ وارانہ مخاصمت اس ملک کی جڑیں کھوکھلی کر رہی ہے۔زمانے گزر گئے
مگرغربتکوکبھی عیبنہیں سمجھا گیا تھا۔ لیکن آج یہ لفظ
ندامت اوراحساس کمتری کا باعث ہے۔ امتیاز پسند لوگوں کا پیدا کردہ طبقاتی فرق کبھی نہیں مٹ سکتا ۔سکیورٹی گارڈز غیر معمولی پروٹوکول
، ایلیٹ کلاس کے لیے الگ...